مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اسلامی ممالک کے قائدین اور عوام کو پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام، آزادی اور مساوات کا دین اور قرآن کریم رحمت و حکمت کی کتاب اور خدا کا کلام ہے، قرآن کریم کی توہین کہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے، در حقیقت انسانیت، آزادی، اقدار اور روحانیت کی توہین ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران ایسے نفرت انگیز اور کینہ پرور اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کرتا جو دنیا کے بعض حصوں میں اسلام دشمنی کی سمت میں ہو رہے ہیں، جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دلازاری ہوتی ہے۔ ایسے شرمناک اقدامات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
صدر رئیسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیغمبر اکرم ص کے میلاد اور قرآن پاک کی برکت اور آپ ص کی سیرت مبارکہ اور اسلامی ممالک کے قائدین اور تمام مسلمانوں کے عزم و ارادے پر بھروسے کی بدولت ہم مسلم اقوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ترقی کا مشاہدہ کریں گے اور پوری دنیا میں اسلام کی سر بلندی کے لئے جد و جہد کریں گے اور یہی امت اسلامیہ کی آرزو ہے۔
آپ کا تبصرہ